اطالوی ایلپس کے ڈولومائٹس نامی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7تک پہنچ گئی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے کے وقت خطے میں کوہ پیما یا سیاح موجود تھے تاہم ریسکیو حکام نے کہا کہ مرنے والوں میں غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔
ملک میں ہنگامی امدادی ادارے کی ترجمان نے کہا کہ کئی سیاح رسیوں کی مدد سے گلیشیئر کی چوٹی پر پہنچنے کے لیے درمیانی گزرگاہ پر موجود تھے، جب برفانی تودہ ٹوٹ کر ان پر آ گرا، ان میں سے کچھ برفانی تودے کے ساتھ نیچے گرتے ہوئے برف میں دب چکے ہیں۔
ریسکیو حکام کی جانب سے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا گیا جس پر رابطہ کر کے لوگ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ابتدائی امدادی کارروائیوں میں کئی ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔حکام کے مطابق ان کو متاثرین کی مدد کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زیادہ تر لاشیں برفانی تودے کے نیچے دب گئی تھیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.