سابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی ہے لیکن انہوں نے اپنے دور حکومت میں ماسکو سے متعلق اپنی پالیسیوں پر معذرت کرنے سے انکار کیا۔ میرکل نے وفاقی چانسلر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کو ناقابل قبول اور ایک ’’بڑی غلطی‘‘ قرار دیا۔ ایک سوال کے جواب میں میرکل نے سن 2008 کے دوران یوکرین اور جیورجیا کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو میں شمولیت کی منظوری سے روسی صدر یوکرین میں بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.