گذشتہ رات کیچ کے مرکزی شہر تربت کولوائی بازار آبسر میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا-
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت حفیظ ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کیچ آبسر کولوائی بازار کا رہائشی بتایا جارہا ہے جس کے بارے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ فٹبال اور کرکٹ کے ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں سے کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ نوجوانوں کی اغواہ نما گرفتاری میں شدت آئی ہے ۔حفیظ بلوچ کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ انھیں جلد منظر عام پر لاکر رہا کیا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.