پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کے مطابق ہم نے روس کو خط لکھا لیکن روس نے ہمارے خط کا جواب نہیں دیا، ہم نے سفارتکار بھیجا، جس پر روس نے تیل دینے سے صاف انکار کردیا، روس نے واضح طور پر کہا کہ آپ نے 2015ء میں گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں کیا تو ہم آپ سے مزید کیا بات کریں-
نجی میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کمزور ہے، انہوں نے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے پاس 600 ارب ڈالر اور بنگلہ دیش کے پاس 40 سے 50 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ ہمارے پاس 10 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس وقت ہمیں تیل بیچنے کے موڈ میں نہیں ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ہم روس سے گندم خریداری کیلئے بات چیت کررہے ہیں-
وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین سے 2.3 ارب ڈالر جلد ملنے والے ہیں جو ہمارے زرمبادلہ میں رہے گی، سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل لینے کی حد بڑھانا چاہتے ہیں جلد معاہدہ ہونے کا امکان ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.