کراچی کی لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد دکانیں جل گئیں۔
ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف تھیں تاہم کچھ دیر کے بعد فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہن اہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث فرنیچر مارکیٹ کے اطراف کے اپارٹمنٹس کے رہائشی باہر نکل آئے ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.