انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افریقی ملک کانگو میں واقعہ پیش آیا جہاں پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ پاکستانی افسران، شامل تھے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے 6 پاکستانی افسران کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ میجر سعد نعمانی، کو پائلٹ میجر فیضان علی، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار سمیع الحق خان، کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.