لندن :
کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے چند روز قبل واشنگٹن میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ایک خفیہ ملاقات کی ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کی گئی جب کینیڈا کی جانب سے خالصتان دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی جاری ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
ان اطلاعات کے بعد کہ کینیڈین سفارت کاروں کو ہندوستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے یا ان کی سفارتی استثنیٰ کھونے کا خطرہ ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.