دس روز بعد روس سے خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کل کراچی پورٹ پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق خام سے تیل لدا دوسرا روسی جہاز کل کراچی پورٹ آئے گا، ”کلائیڈنوبل“ نامی بحری جہاز 55 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لیکر آ رہا ہے۔
خیال رہے کہ 11 جون کو 45ہزارمیٹرک ٹن روسی خام تیل پاکستان پہنچ کرپروسیس ہوچکاہے
اس وقت ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاکستان نے روس سے تیل امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوآن سے خریدا تھا۔
اس سے قبل روسی وزیر کا کہنا تھا کہ تیل کی خریداری پر پاکستان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ روسی خام تیل پاکستان کے پہنچنے کے بعد 10 کنٹیرز ایل پی جی گیس پاکستان پہنچے تھے، روس سے گیس ازبکستان کے شہر حیراتان تک ریل کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے جس کو بعد میں ایران اور افغانستان سپلائی کیا جاتا ہے تاہم اب اس لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔
اس سے قبل روس نے پاکستان کے15 ملوں کو چاول برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.