افغانستان کے صوبے بلخ میں خودکش دھماکے میں گورنر بلخ داؤد مزمل سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکاصوبائی دارالحکومت مزار شریف میں گورنرکے دفتر میں ہوا۔
بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ دھماکا گورنر کے دفتر میں جاری ایک اجلاس میں ہوا جس میں انتظامی امور زیر غور تھے، دھماکے میں گورنربلخ سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گورنر بلخ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
افغان انتظامیہ کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.