کابل:
افغانستان کے ایک اسکول میں 60سے زائد طالبات کو زہر دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں ہسپتال داخل کرادیاگیا ہے ۔
افغان پولیس کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سر ے پل میں طالبات کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیاجہاں پر ایک پولیس عہدیدار کے مطابق کچھ نامعلوم افراد اسکول کی عمارت میں داخل ہوئے اور انہوں نے کلاس رومز میں زہریلا مواد پھیلا دیا۔
جب طالبات ان کمروں میں داخل ہوئیں تو ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔پولیس عہدیدار کے مطابق تمام طالبات کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا اور ان تمام کی حالت بہتر ہے۔
ابھی تک اس واقعہ میں کسی فرد کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔اس سے قبل ہمسایہ ملک ایران میں بھی طالبات کے تعلیمی اداروں میں زہریلا مواد دینے کے واقعات رونما ہوئے تھے جن سے تقریبا 13 ہزار طالبات متاثر ہوئی تھیں۔
افغان کی گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں بھی طالبات کے اسکولوں پر زہریلے مواد سے حملوں کے واقعات منظر عام پر آتے رہے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.