ایک بیان میں ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نےکہا کہ ترکیہ امریکی سفارت خانےکے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتا اور اسے مسترد کرتا ہے۔
خیال رہےکہ ترکیہ نےگزشتہ روز استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکےکا الزام کرد عسکریت پسندگروپ پر لگایا ہے۔
گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔
ترک وزیرداخلہ کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پربم نصب کیا تھا۔
واضح رہےکہ ترک صدر اردوان امریکا پر با رہا الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ شام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.