ضلع کیچ کے علاقے ھوشاب میں گذشتہ صبح پولیس کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بلوچ عورت نورجان ذوجہ فضل سکنہ ہوشاب کو جبری گرفتار و لاپتہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جو کہ تاحال لاپتہ ہے- اس افسوسناک واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجا سی پیک روڈ بلاک کر دیا تھا اور یہ احتجاج اب بھی جاری ہے- اطلاعات کے مطابق مظاہرین کو سی پیک روڈ سے ہٹانے کیلئے ایف سی کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی-
البتہ مظاہرین کا احتجاج اب بھی جاری ہے جنہوں نے سی پیک روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر رکھا ہے- مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ خاتون نور جان کو منظر عام پر لایا جائے-