بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے جنی بیری میں 20 روز قبل اغوا ہونے والے 6 میں سے 4 فٹ بالرز کو بازیاب کرا لیا گیا ہے
جمعہ کو نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 9 ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے اغوا کیے جانے والے فٹ بال کے 6 کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے سبی جا رہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ تاہم ان 6میں سے 4 کھلاڑیوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے بتایا کہ بازیاب فٹبال کھلاڑیوں میں عامر، فیصل، سہیل اور یاسر شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جلد باقی 2 کھلاڑیوں کو بھی بازیاب کروا لیا جائے گا۔
دوسری جانب اغوا ہونے والے فٹ بالرز یاسر کے والد امیر بخش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کے گھر واپس آنے پر بے حد خوش ہوں۔