کوئٹہ:
گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت بھرتی اساتذہ کی جانب سے مستقل کیے جانے کے حق میں ہاکی چوک پر احتجاج و دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا اور شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا.
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دو ہزار پندرہ سے ورلڈ بینک کے تعاون سے گلوبل پارٹنر شپ کے تحت کنٹریکٹ پر کام کرنے والے پندرہ سو اساتذہ مستقل کیے جانے کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں.