ذرائع ابلاغ کے جدیدوسائل سے مستفیدہونے کے لئےانٹرنیٹ شہری زندگی کا ایک بنیادی عنصرجاناجاتاہے۔
پنجگورمیں انٹرنیٹ کی بندش سے سینکڑوں اسکولوں کی درس وتدریس و آن لائن ایجوکیشن، کلاسوں و مطالعاتی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔ طلباوطالبات تعلیمی اداروں کے چکر لگا کر واپس مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ گھروں اوربازاروں میں پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل معطل ہے۔
سماجی حلقوں کی جانب سے حکام کومسئلے کوفوری حل کرنے کامطالبہ کیاگیاہے۔