بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب بروز جمعہ 31 مارچ کو یونیورسٹی آف بلوچستان میں ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں افتتاحی تقریب ، پینل ڈسکشن ، ادبی پروگرام اور دیگر سیگمنٹ کئیے گئے۔ تقریب میں بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے لیڈران اور دیگر شعبوں کے لوگوں نے شرکت کی ۔
کانفرنس میں نوجوانوں کی سیاست میں کردار کے بارے میں بات کی گئی جبکہ دوسرے پینل میں “وومن ایجوکیشنل ایمپاورمنٹ اِن بلوچستان” کے موضوع پر بھی بات کی گئی۔
مزید تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم کی اہمیت ، تاریخ اور موجودہ تعلیمی نظام پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعات اور تعلیمی ادارے قوموں کے مستقبل کے فیصلے کرتے ہیں یہاں سے مستقبل کے مختلف شعبہ جات سے لوگ نکل کر ملک و قوم کے خدمت کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں صورت حال مختلف ہے کہ جامعات کے استاتذہ اپنے تنخواؤں اور بنیادی ضروریات کے لیے آئے روز سراپا احتجاج ہیں ایسے ماحول میں ہمارے جامعات کہاں کل کے معمار کو جنم دے سکتے ہیں ۔
پروگرام کے مختلف سگمنٹ میں طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔