گزشتہ رات فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سی آئی اے نے اپنی تفتیش کا آغاز کیا، دوران تفتیش دل دہلا دینے والی چیزیں سامنے آئیں جس پر دوران وقوعہ بچ جانے والے دونوں اشخاص سے تفتیش عمل میں لائی گئی، دوران تفتیش ملزم قیس خان ولد ڈاکٹر ناصر احکزئی سکنہ جوائنٹ روڈ کوئٹہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کا اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا وہ ان سے بہت تنگ تھا جو اس کو بات بات پر روک ٹوک کرتے تھے جو اس کو پسند نہ تھا اور اس کے دل میں جائیداد کی لالچ بھی تھی۔ اس نے اپنے کزن کا پستول اٹھایا اور شادی سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنے تینوں بھائیوں کو قتل کردیا۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔