کوئٹہ:
کوئٹہ میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے لیے ایدھی چوک پر دھرنا دے دیا۔
دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے لہٰذا موجودہ تنخواہوں میں گزارہ ممکن نہیں۔
سرکاری ملازمین بلوچستان امپلائیز گرینڈ الائنس کے نام سے دھرنا دے رہے ہیں جس کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے جبکہ سیکورٹی کے لیے اہلکار تعینات ہیں۔