پنجگور:
پنجگور میں سی پیک روڑ پر دو پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے جنھیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا. دریں اثناء پنجگور کے علاقے چتکان تارآفس میں گولی لگنے سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا.