ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے شیرانی کے قدرتی جنگلات کے تحفظ کیلئے تمام لیویز تھانوں کے انچارج کو بذریعہ نوٹیفکیشن کے سختی سے ہدایات جاری کئے کہ قدرتی جنگلات کاٹنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے محکمہ جنگلات ضلع شیرانی کے منتظمین کو بھی شیرانی میں جنگلات کی تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شیرانی نے انتظامیہ، پولیس اور لیویز اہلکاروں کے ہمراہ یونین کونسل مانیخواہ میں موجود پہاڑ تورہ شاہ کا اچانک دورہ کیا جہاں پر قدرتی زیتون کے گھنے جنگلات کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ اور لیویز اہلکاروں کو آئندہ تورہ شاہ پہاڑ سمیت شیرانی کے قدرتی جنگلات کی کٹائی ہر قیمت پر روکنے کے احکامات جاری کئے۔