خضدار یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے پرچوں کا بائیکاٹ، انتظامیہ نے کیمپس میں فورسز کو طلب کرلیا، سیکورٹی فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار نے کنٹرولر امتحانات سے متعلق طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان معاہدے کی تکمیل نہ ہونے پر طلبہ کی جانب سے جاری پرچوں کے بائیکاٹ کیخلاف کیمپس میں فورسز کو طلب کرلیا گیا۔
خضدار یونیورسٹی کیمپس میں فورسز نے احتجاج کرنے والے متعدد طلباءکو گرفتار کرلیا۔