:ڈیرہ مرادجمالی
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم حفیظ بلوچ منظر عام پر آگئے جوڈیرہ مراد جمالی پولیس کی تحویل میں ہیں۔
جبری طور پر لاپتہ طالبعلم حفیظ بلوچ کو ڈیرہ مراد جمالی تھانہ سے منظر عام پر لایا گیا ہے۔
طلبا۔اور فیملی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔
حفیظ بلوچ پر مقدمات کی تفصیل تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے حفیظ بلوچ خضدار کے رہائشی حاجی محمد حسن کے چھوٹے بیٹے ہیں اور حفیظ بلوچ کو رواں سال 8 فروری کو خضدار سے تین نقاب پوش مسلح افراد نے اس وقت اغواء کیا جب وہ خضدار کے ایک تعلیمی ادارے میں شام کو بچوں کو پڑھا رہے تھے
انکے دوستوں کا الزام ہے کہ حفیظ بلوچ کو پاکستانی فوج کے ایک میجر مرتضٰی کے کہنے پر فورسز اہلکاروں نے لاپتہ کیا تھا۔