حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح 336.7 فٹ پر پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق حب ڈیم میں صرف ڈھائی فٹ کی گنجائش رہ گئی، حب ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ کر 336.7 فٹ پر پہنچ چکی ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ حب ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ڈھائی فٹ مزید پانی آنے کی صورت میں اسپل وے کھولنا پڑ سکتا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی آنے کا سلسلہ آہستہ آہستہ جاری ہے۔