حب میں الہ آباد ٹاؤن کے فٹ بال گراؤنڈ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران ہوا۔
پولیس کے مطابق فٹ بال گراؤنڈ دھماکے کے زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر چھپایا گیا تھا، جو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔