کوئٹہ:
بلوچستان کے شاہراہوں پر حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا.
بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ روڈ حادثات کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دسمبر کے مہینے 2020 میں بلوچستان میں1191 حادثات رونما ہوئے جن میں 1613 افراد زخمی ہوئے اور 116 اموات ہوئیں.
بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں جن میں شامل کوئٹہ ، مستونگ، کھڈ کوچہ قلات، کان میتھرزئی پشین،بوستان، کچلاک،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور مسلم باغ میں 467 المناک حادثات ہوئے،ان حادثات میں زخمیوں کی تعداد 606 اور 46 اموات ہوئے۔
اسی طرح خضدار، وڈھ ،سوراب، باغبانہ لسبیلہ، وندر،اوتھل، گڈانی اور حب چوکی میں 492 حادثات میں 652 افراد زخمی اور 25 ہلاک ہوئے. جبکہ ژوب، زیارت، لورالائی، ہرنائی، دکی،خانوزئی، شیرانی، موسی خیل، گلستان اور خانئ بابا میں 113 حادثات میں 132 افراد زخمی اور 7 اموات ہوئیں. ان تفصیلات کے مطابق سبی،ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، کوہلو، نوتال،اوستہ محمد ،مچھ،بولان، جھل مگسی سوئی،رکنی، کولپور اور پیرغائب میں 59 حادثات ہوئے. ان حادثات میں 116 افراد زخمی اور 20 افراد ہلاک ہوئے.
دریں اثناء پنجگور، تربت،گوادر، پسنی،کیچ ،مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ میں 33 حادثات میں 59 افراد زخمی اور 11 ہلاک ہوئے.
نوشکی، خاران، چاغی، دالبندین، نوکنڈی، تفتان، بیسیمہ، اسماعیل یلانڈی احمد وال اور مچھ میں 27 حادثات میں 48 افراد زخمی اور 7 ہلاک ہوئے اور ان حادثات میں کچھ ایسی زخمی بھی ہیں جو کوئٹہ سول اسپتال اور بی ایم سی اسپتال میں داخل ہیں اور کراچی کے نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں بہت سے مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔