بلوچستان یونیورسٹی اساتذہ ‘ملازمین اور جامع کے افسران پر مشتمل ایکشن کمیٹی نے تمام شعبوں کی تالہ بندی اور امتحانات کا بائیکاٹ کرکے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رکھا- جامع کی ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں کے دفاتر کی تالہ بندی کی اور سیاہ پرچم لہرائے-
ایکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ جامع کے اساتذہ اور ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، زیر التوا پروموشن، آپ گریڈیشن ، ٹائم اسکیل کیسز، یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم، جامعہ کے باڈیز میں ایسوسی ایشنز کے نمائندگی جامعہ کو درپیش مالی اور انتظامی بحران وہ مسائل ہیں جن کے خلاف وہ سراپا احتجاج ہیں-