بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا حکومتی نمائندوں سے مزاکرات ،تادمِ مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کو ختم کرنے کا اعلان
صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالا عبدالرشید بلوچ اور اپوزیشن ملک سکندر ایڈووکیٹ نے گزشتہ 20روز سے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے فزیوتھراپٹس کی ہڑتال ختم کرادی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات منظور کرلئے جائیں گے۔
دونوں رہنماں نے بھوک ہڑتالی نوجوانوں کو جوس پلا کر ہڑتال ختم کروائی۔
اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، میر زابد ریکی، مکھی شام داس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
وزرا اور ارکان اسمبلی نے کہاہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ 15 دنوں میں 200 اسامیوں کا اعلان کریں گے اور وزیر اعلی کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان سے بھی رابطہ کیا ہے اور ہم وزیر اعلی سے اس مسئلے کے حل کے لئے وعدہ لیکر آئے ہیں جس پرفزیوتھراپسٹ نے تادم مرگ بھوک ہڑٹال ختم کی۔