پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے 8 اپریل کو گوادر کا دورہ کیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 15 سالوں میں یہ کسی بھی امریکی عہدے دار کا پہلا گوادر کا دورہ ہے، جب کہ ناظم الاُمور اینجلا ایگلر کا یہ بلوچستان کو دوسرا دورہ ہے۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران اینجلا ایگلر نے بحری سلامتی (میری ٹائم سیکیورٹی ) سے متعلق پاکستان اور امریکا کے مابین تعاون، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافے اور خطے بھر میں خوشحالی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا
اس سے پہلے مئی سال 2005 میں اس وقت پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رائن سی کروکر نے دورہ گوادر کے موقع پر کہا تھا کہ وہ امریکا گوادر بندر گاہ کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اس وقت پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری تھے۔. گودرا بندر گاہ کو سی پیک اقتصادی راہداری میں بھی کلیدی حیثیت حاصل ہے
Courtesy: SAMAA