Monday, May 13, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار اور  تقریر  ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم یہ آزادی قانون کے تحت کچھ مناسب پابندیوں سے مشروط ہے، ریاستی اداروں کےخلاف مواد نشر کرنا پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پیمرا ضابطہ اخلاق 2015 کے تحت ٹی وی چینلز مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف مواد نشر نہیں کرسکتے، ٹی وی چینلز  پیمرا قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور کسی ریاستی ادارے کے خلاف مواد نشر نہ کرنےکو  یقینی بنائیں۔

پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلز اپنے ایڈیٹوریل بورڈ کوپیمرا قوانین پر عمل درآمد کرانےکا پابند بنائیں، ٹی وی چینلز  ایسی کسی صورتحال میں ٹائم ڈیلے میکینزم کو موثر انداز میں استعمال کریں، ٹی وی چینلز  پیمرا ضابطہ اخلاق 2015 کی شق 17 کے مطابق غیر جانبدار اور آزاد ایڈیٹوریل بورڈ بنائیں۔


Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe to get the latest posts to your email.

Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version