Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

:پاکستان

پاکستان میں غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال اور زرمبادلہ کی قلت کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں کی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 184 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح تک پہنچ گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ساتویں ریویو قسط میں تاخیر، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈالر کی اڑان کا باعث ہیں۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 31 پیسے بڑھ کر 182.64 روپے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 184 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔


Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe to get the latest posts to your email.

Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version