Monday, May 13, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

برطانیہ کی کاؤنٹی سرے میں 10سالہ بچی سارہ کی لاش ملنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

برطانوی فیڈرل انویسٹی گیشن سروس  نے پاکستان پولیس سےرابطہ کیا ہے۔ پاکستان پولیس کے مطابق ہمیں عرفان شریف کا کھوج لگانے کا کہا گیا ہے گرفتار کرنے کا نہیں۔

بچی کی لاش 10 اگست کو سرے کے علاقے ووکنگ میں گھر سے ملی تھی اور پولیس نے بچی کے والد عرفان شریف، اس کی بیوی اور بھائی فیصل کو نامزدکیا ہے۔

سرے پولیس کے مطابق لاش ملنے سے ایک دن قبل تینوں نامزد افراد پاکستان فرار ہوئے اور عرفان نے اسلام آباد پہنچ کربچی کی اطلاع ایمرجنسی نمبرپر دی۔

پولیس کا کہنا تھاکہ پولیس کو گھر سے بچی کی لاش ملی، جسم پر پرانے زخم کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

برطانوی پولیس حکام کے مطابق طویل عرصے کے زخموں کی وجہ سے تحقیقات کی نوعیت تبدیل ہوئی اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ: 10سالہ بچی سارہ کی لاش ملنے کی تحقیقات میں پیشرفت والد کی کھوج کیلئے پاکستان سے رابطہ
برطانیہ میں 10 سالہ سارہ کا قتل، پاکستان فرار ہونے والے والد، والدہ اور بھائی مطلوب

برطانوی پولیس حکام نے بتایاکہ کرائم پراسیکیوشن سروس، انٹرپول، نیشنل کرائم ایجنسی اور فارن آفس سے مل کرتحقیقات کررہےہیں، معاملے پر پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کیا جارہاہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں۔

خیال رہے برطانیہ میں د پاکستانیوں کا ایک بہت بڑی تعدا رہتا ہے مگر آئے روز نیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں نا کہیں وہ کسی جرم میں ملوث ہیں، اکثر دوسرے ملکوں کے لوگوں سے یہ بھی سنے کو ملتا ہے کہ پاکستانی دوسرے ملکوں میں جاکر وہاں سیول لائیز  نہیں ہیں۔


Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe to get the latest posts to your email.

Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version