Monday, May 13, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

ہنگری کے وزیر خارجہ زی آرتو نے کہاہے کہ یوکرین کی طرفداری کیلئے یورپی یونین کی جانب سے پڑوسی ملک کیساتھ جنگ آمیز  رویے کے باعث یونین کی یوکرین کی امداد کیلئے پانچ سو ملین یورو (تقریباً 542 ملین ڈالرز) کی قسط روک دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری یورپی یونین کی جانب سے روس پر مزید پابندیوں کے حمایت بھی نہیں کرے گا، یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ہم بہت  کچھ کر چکے ہیں۔

ہنگرین وزیر خارجہ نےفیصلے سےمتعلق  اہم وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جانب سے ہنگری کی او ٹی پی بینک پر  پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ یوکرین میں ہنگری کے شہریوں کے تعلیمی حقوق کو بھی محدود کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یوکرین ہنگرین بینک او ٹی پی کو بین الاقوامی جنگی اسپانسرز کی فہرست سے خارج نہیں کرتا تب تک  یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کیلئے ایسے فیصلے نہیں کیے جائیں گے جن کیلئے معاشی اور مالیاتی قربانیاں درکار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے معاملے میں بھی ہمارہ یہی مؤقف ہوگا، ہم ایسی پابندیوں کی حمایت نہیں کریں گے۔


Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe to get the latest posts to your email.

Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version