عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق کرہّ ارض پر سب سے زیادہ گندگی تمباکو مصنوعات سے پھیلتی ہے اور ان میں موجود ہزاروں زہریلے کیمیکلز ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ‘ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے’ کی مناسبت سے منگل کے روز اپنی اس تازہ ترین رپورٹ میں اس عالمیا ادارے نے کہا کہ تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہر سال 80 لاکھ افراد کی موت ہو جاتی ہے۔ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ہی تمباکو مصنوعات کی تیاری اور استعمال کے نتیجے میں سالانہ تقریباً 60 کروڑ درختوں، دو لاکھ ہیکٹر اراضی اور 22 ارب ٹن پانی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.