Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

امریکی شہر نیویارک میں زیرزمین  میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایک نامعلوم حملہ آور نے منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے بروکلین کے 36 ویں  میٹرو ٹرین اسٹیشن پر پہلے دھویں  والے بم کا استعمال کیا اور  پھر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے دس افراد کو گولی لگی جن کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر کو سانس لیتے وقت دھواں اندر جانے کی وجہ سے  گھبراہٹ کے ساتھ ساتھ چوٹیں بھی لگیں۔

پولیس نے بتایا کہ تمام  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے دوسری جانب نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن  کو خالی کرا لیا گیا ہے اور حملہ آور کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Exit mobile version