نیوزی لینڈ میں گبریئل نامی سمندری طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 9 ہزار افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، کچھ شہروں میں رابطے اور رسائی کے ذرائع بدستور منقطع ہیں جب کہ لاکھوں لوگ بجلی سے بھی محروم ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پانی، خوراک اور فیول آبادی تک پہنچایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نیوزی لینڈ کے مشرقی حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے۔
حکومت کی جانب سے سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ ہے۔