سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ویلی نے بتایاہے کہ سلمان رشدی کی گردن میں تین گہرے زخمی آئے تھے اور وہ اب ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔75 سا ل کے سلمان رشدی کا ایک ہاتھ بھی بازو کی نس کٹنےسےناکارہ ہوگیاہے۔
واضح رواں سال 12 اگست کو نیویارک میں ایک تقریب کے دوران سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا،حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر سلمان رشدی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سینے اور دھڑ میں 15 زخم آئے تھے جب کہ حملے کے بعد 24 سال کے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
حملہ آورکا کہنا تھا کہ اس نے سلمان رشدی کے متنازعہ کتاب “سیٹنک ورسز” کے دوصفحے پڑھے ہوئے تھے
خیال رہے سلمان رشدی کو 80 کی دہائی میں ایک ایسی کتاب لکھنے پر ایران سے قتل کی دھمکیاں ملی تھیں جس کتاب کو کئی مسلمان اہانت آمیز قرار دیتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.