Showing 1 of 1
پیرس:
ایمانوئل ماکروں نے دوسری مرتبہ فرانس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری پیرس میں صدارتی محل الیزے پیلس میں منعقد ہوئی، جہاں انہيں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ دنیا اور فرانس کو درپیش نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ صدر ماکروں نے یوکرین میں روسی حملے اور عالمی سطح پر ماحولیاتی خطرات کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ماکروں نے اٹھاون اعشاریہ پانچ فيصد ووٹوں کے ساتھ انتہائی دائیں بازو کی سیاست دان مارین لی پین کو شکست دی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.
Showing 1 of 1