روس کے حکام نے کہا ہے کہ شہری فوری طور پر خطرے والے علاقوں کو چھوڑ کر دنیپر دریا کے پار چلے جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیرسون میں یوکرینی فوج کی شیلنگ سے 4 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری طرف یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین میں بڑے حملے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس ہمارے ملک میں مستقل دہشت پھیلا رہا ہے، گزشتہ رات بھی روس نے یوکرینی علاقوں پر 36 راکٹ فائر کیے۔
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اہم تنصیبات پر فائر کیے گئے بیشتر روسی راکٹوں کو مار گرایا تھا۔
روس نے یوکرین میں توانائی تنصیبات پر فضائی حملے کیے، یوکرینی حکام کے مطابق حملوں کے بعد 10 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ روس نے گزشتہ چند روز میں یوکرین پر حملوں میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔