دوہزار بائیس کے لیے ادب کا نوبیل انعام فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اینی ایرنو نےجیت لیا ہے۔
سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے اینی ایرنو کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان دیا گیا۔ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔
اینی ایرنو فرانس کی روزمرہ کی زندگی کے گرد گھومنے والے ناول تحریر کرتی ہیں اور اپنے ملک کی بہت زیادہ معروف مصنفہ ہیں۔
BREAKING NEWS:
The 2022 #NobelPrize in Literature is awarded to the French author Annie Ernaux “for the courage and clinical acuity with which she uncovers the roots, estrangements and collective restraints of personal memory.” pic.twitter.com/D9yAvki1LL— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 6, 2022
نوبیل کمیٹی کے مطابق اینی ایرنو نے صنفی، زبان اور طبقاتی عدم مساوات کا گہرائی میں مشاہدہ کرکے اس کے مختلف پہلوؤں کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔اینی ایرنو 1940 میں پیدا ہوئیں اور ان کا بچپن ایک چھوٹے سے قصبے Yvetot میں گزرا۔
Rouen University میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں سیکنڈری اسکول میں پڑھاتی بھی رہیں، جبکہ 1977 سے 2000 تک وہ Centre National d’Enseignement par Correspondance میں پروفیسر کے طور پر کام کرتی رہیں۔
1974 میں ان کا پہلا ناول Les armoires vides شائع ہوا، مگر انہیں حقیقی معنوں میں شہرت چوتھے ناول اے مینز پلیس سے ملی۔
ان کے 2 ناولز اے مینز پلیس اور اے ویمنز اسٹوری کو فرانس میں کلاسیک کا درجہ حاصل ہے۔