Latest on YouTube
امریکی صدر جو بائیڈن نے آج اتوار کے روز کہا کہ امریکہ اور جی سیون کے رکن باقی چھ ممالک اپنے ہاں روسی سونے کی درآمد پر بھی پابندی لگا دیں گے۔ بائیڈن کے مطابق اس اقدام کے بعد یوکرین پر فوجی حملہ کرنے والا روس اقتصادی طور پر اور بھی تنہا رہ جائے گا۔ بائیڈن اور چھ دیگر عالمی رہنما آج سے جی سیون کی اس تین روزہ سمٹ میں حصہ لے رہے ہیں، جو جنوبی جرمنی میں ایلماؤ کے مقام پر ہو رہی ہے۔ اس سمٹ میں روسی یوکرینی جنگ کے ساتھ ساتھ توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔
Login to your account below.