جارجیا کے الگ ہونے والے علاقے جنوبی اوسیتیا کے رہنما نے جمعہ کو روس میں شمولیت کے لیے 17 جولائی کو ریفرنڈم کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے-
جنوبی اوستیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ بالآخر اس خطے کا روس کے ساتھ ’ہمیشہ کے لیے متحد ہونے‘ کا وقت آ گیا ہے۔ یورپی ملک جارجیا کے علیحدگی پسند علاقے جنوبی اوستیا میں اناتولی بیبلوف کی قیادت والی حکومت نے 13 مئی جمعے کے روز اعلان کیا کہ وہ روس میں شمولیت اختیار کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں ریفرنڈم کرانے جا رہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنڈم 17 جولائی کو ہو گا۔ روس کے ایک چھوٹے پہاڑی سلسلوں پر مشتمل علاقے کی سرحد شمالی اوستیا کے ساتھ ملتی ہے، جس کی آبادی تقریباً 60 ہزار ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.