Wednesday, May 15, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے  ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر عظم رشی سونک نے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق فیسوں میں اضافے کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور اسٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، رقم 624 پاؤنڈ سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاؤنڈز سالانہ کردی گئی۔

رشی سونک کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سرچارج میں طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈز سالانہ ہوں گے، اضافے سے برطانوی حکومت کو اربوں پاؤنڈز حاصل ہوں گے۔

Exit mobile version