Latest on YouTube
برطانیہ میں گزشتہ 30 برس کے دوران کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال آج منگل کے دن سے شروع ہو گئی ہے۔ ریلوے ملازمین کی طرف سے تنخواہ میں اضافے کے مطالبے پر کی جانے والی اس ہڑتال میں قریب 40 ہزار کے قریب افراد شریک ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں ریلوے ٹریفک تقریباﹰ مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ یہ ہڑتال آج منگل کے علاوہ جمعرات اور ہفتے کو بھی کی جائے گی۔ لندن میٹرو ٹرین کے ملازمین بھی الگ سے ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے زیر زمین ریلوے کا نظام بھی تقریباﹰ بند ہے۔ مزدور یونینوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہڑتالوں کے اس سلسلے میں بعد ازاں دیگر شعبوں کے ملازمین بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
Login to your account below.