روس کی جانب سے مشرقی ڈونباس علاقے پر حملے کے درمیان امریکہ نے یوکرین کو مزید ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی جس کے بعد صدر بائیڈن نے یوکرین کے لیے مزید امداد کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے زیلنسکی سے کہا کہ “امریکہ یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا کیونکہ وہ بلا اشتعال روسی جارحیت کے خلاف اپنی جمہوریت کا دفاع کررہا ہے اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کر رہا ہے۔” جوبائیڈن نے مزید کہا کہ یوکرینی عوام کی بہادری، مزاحمت اور عزم نے دنیا کو متاثر کیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ فون کا ل کے دوران ماسکو کی “خود مختاری اور سلامتی” کے لیے بیجنگ کی حمایت کا یقین دلایا۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی زنہوا کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی اس بات چیت کے دوران صد ر شی جن پنگ نے کہا کہ “تمام فریقین کو یوکرین بحران کے مناسب حل کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔” انہو ں نے کہا کہ “چین بنیادی مفادات، خود مختاری اور سلامتی جیسے خدشات سے متعلق امور پر روس کو باہمی تعاون کی پیش کش جاری رکھے گا۔”
24فروری کو یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے بعد سے شی جن پنگ اور پوٹن کے درمیان یہ دوسری بات چیت تھی۔ خیال رہے کہ چین نے یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کی اب تک نکتہ چینی نہیں کی ہے۔
اس دوران کریملن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے “مغرب کی غیر قانونی پابندیوں کی پالیسی کی وجہ سے عالمی معیشت کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی، مالیاتی، صنعتی، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔”
اس دوران امریکہ نے روس کے ساتھ چین کی طرفداری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جن ممالک نے یوکرین پر حملہ کرنے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا ساتھ دیا وہ ”تاریخ کی غلط سمت پر کھڑے ہیں۔”
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ”چین غیر جانبدار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن اس کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ قریبی تعلقات میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔”
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023