Latest on YouTube
عالمی رہنماؤں نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی روس کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے ماسکو سے فوراً جنگ روک دینے کی اپیل کی ہے۔
اس دوران روس نے یوکرائن کے کئی ہوائی اڈوں کو تباہ کر دینے جبکہ یوکرائن نے پانچ روسی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ یوکرائن میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یوکرائن کے صدر وولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کے انفراسٹرکچر اور سرحدی محافظوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔ روس کی جانب سے یوکرائن کے خلاف ‘مکمل جنگ’ شروع کردیے جانے کے بعد ملک بھر میں مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے اور شہریوں کو حتی الامکان گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا کہ روس نے یوکرائن پر’ مکمل فوجی کارروائی’ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے ہتھیار فراہم کرنے کی اپیل کی اور روس کے خلاف ‘تباہ کن پابندیاں ‘عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا عالمی رہنماوں نے روسی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور فوجی کارروائی فوراً روک دینے کا مطالبہ کیا۔
Login to your account below.