یورپی پارلیمان کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی سربراہ ماریہ ایرینا کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یورپی رکن پارلیمان ماریہ ایرینا کا استعفی پارلیمان کی نائب صدر ایوا کیلی کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے جب پولیس نے چھاپے کے دوران ایوا کیلی کے گھر سے 16 لاکھ ڈالر کی رقم برآمد کی جو مبینہ طور پور قطر کا اثر و رسوخ قائم کرنے کیلئے بطور رشوت دی گئی تھی۔
بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان ماریہ ایرینا پر الزام ہے کہ انہوں نے مفت پروازوں کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، قطری حکومت کی مہمان کے طور پر ایک لگژری ہوٹل میں قیام کیا جو انہوں نے بعد میں مناسب طریقے سے ظاہر نہیں کیا۔