سویڈن کی حکمران سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ عسکری اتحاد نیٹو میں شمولیت کے حق میں ہے۔ اس جماعت نے دہائیوں سے جاری نیٹو میں شمولیت کی مخالفت ترک کر دی ہے۔ اس پارٹی کا کہنا ہے کہ ایسا روس کے یوکرین پر حملے کے باعث کیا گیا ہے۔ اس اعلان کا مطلب ہے کہ اب سویڈن کے پارلیمان میں اکثریت نیٹو کی رکنیت کے حق میں ہے۔ سویڈن کی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ نیٹو رکنیت سے متعلق ملکی پارلیمان کا رخ کریں گی۔ اتوار کو سویڈن کے پڑوسی ملک فن لینڈ نے بھی نیٹو میں شمولیت حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ترکی کا کہنا ہے کہ ان دو ممالک کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت صرف اس صورت میں کی جائے گی اگر یہ ممالک دہشت گردوں کی حمایت کرنا چھوڑ دیں۔ انقرہ کا الزام ہے کہ یہ نارڈک ممالک کرد عسکری گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔
Latest on YouTube