روس اب فن لینڈ کو مزید گیس فراہم نہیں کرے گا۔ فن لینڈ میں توانائی کی سرکاری کمپنی گاسُم کے مطابق روس کی طرف سے قدرتی گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ اس کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گیس کی سپلائی اب بالٹک کنیکٹر پائپ لائن کے ذریعے یقینی بنائی جارہی ہے، جو فن لینڈ اور ایسٹونیا کو ملاتی ہے۔ روس کی جانب سے گاسُم سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ گیس کے بل روسی کرنسی روبل میں ادا کرے، تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ فن لینڈ پہلے ہی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست دے چکا ہے، جس کے چند روز بعد گیس کی ترسیل روک دی گئی تھی۔ فن لینڈ نے یہ فیصلہ یوکرین پر روسی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے نتیجے میں کیا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.