صنعتی طور پر ترقی يافتہ ملکوں کے گروپ جی سيون کے سربراہان مملکت و حکومت آج سے جنوبی جرمن شہر ميونخ پہنچنا شروع ہو گئے ہيں۔ رياست باويريا ميں ايلپس کے پہاڑی سلسلے کی آغوش ميں ايلماؤ کے مقام پر جی سيون کا سالانہ اجلاس اتوار سے آئندہ منگل تک جاری رہے گا۔ يوکرين پر روسی فوجی حملہ، ماحولیاتی تبديلياں اور توانائی اور خوراک کے بحران اس اجلاس کے مرکزی موضوعات ہوں گے۔ کئی سماجی تنظیموں اور گروپوں نے اس سمٹ کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ حکام بيس ہزار تک مظاہرين کی شرکت کی توقع کر رہے ہيں۔ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے ليے ایلماؤ اور اس کے نواح میں اٹھارہ ہزار پوليس اہلکار تعينات کيے جا رہے ہيں۔ جی سيون سمٹ کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نيٹو کا سالانہ اجلاس آئندہ ہفتے بدھ اور جمعرات کو ہسپانوی دارالحکومت ميڈرڈ ميں ہو گا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.