جرمنی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو متعدد راکٹ لانچرز، جدید ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایک ایسا راڈار ٹریکر فراہم کرے گا، جو فوجی آرٹلری کا پتہ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کئی دنوں کی بحث کے بعد جرمن چانسلر اولاف شولس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برلن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یہ جنگ نہ جیتیں اور اسی لیے یوکرین کو جدید ترین راکٹ لانچرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے۔ یہ لانچرز دس تا چالیس کلومیٹر کے فاصلے تک اپنی ہدف کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ قبل ازیں امریکہ بھی یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.